انگلینڈ کے ٹاپ آٹھ بلے بازوں نے ون ڈے میچ میں چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی
جمعرات 4 فروری 2016 12:18
جوہانسبرگ ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، ٹاپ آٹھ بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش بلے باز جارحانہ انداز میں دکھائی دیئے اور اس کے ابتدائی آٹھ کھلاڑیوں نے چھکے لگائے، یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ میچ میں کسی ٹیم کے پہلے آٹھ کھلاڑیوں نے چھکے لگائے ہوں۔
بٹلر نے 5، بین سٹوکس نے 3 جبکہ ایلکس ہیلز نے دو، جیسن روئے، جوروٹ، مورگن، معین علی اور کرس جورڈن نے ایک، ایک چھکا لگایا۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 399 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.