وزیراعظم سے سابق وزیراعظم میر ظفر الله جمالی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال‘ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت بلوچستان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 4 فروری 2016 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیراعظم میر ظفر الله خان جمالی نے ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال‘ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت بلوچستان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق وزیراعظم میر ظفر الله خان جمالی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرکے بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری‘ ملک کی سیاسی صورتحال‘ بلوچستان میں امن و امان اورنئی شاہراؤں کی تعمیرسمیت ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔