گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی سلور جوبلی سالگرہ منائی

جمعرات 4 فروری 2016 12:59

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی سلور جوبلی سالگرہ منائی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی سلور جوبلی سالگرہ منائی ۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں شوبز سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی اور رابی پیرزادہ کو مبارکباد کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے ۔

(جاری ہے)

سالگرہ کی تقریب میں شریک مہمانوں نے رابی پیرزادہ کو جاپانی طرز کا لباس پہننے پر ان کو جاپانی گڑیا کا خطاب بھی دیا ۔ جبکہ اس موقع پر رابی پیرزادہ نے اپنے گانے سنا کرمہمانوں سے بھرپور داد بھی وصول کی ۔

متعلقہ عنوان :