ساؤتھ ایشین گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جائینگے

جمعرات 4 فروری 2016 13:01

ساؤتھ ایشین گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جائینگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) ساؤتھ ایشین گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جائینگے جس میں ٹینس کا ایونٹ سات فروری کو شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں 4 مرد اور 4خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے ان کے ہمراہ دو آفیشلز بھی ہوں گے ‘ مرد کھلاڑیوں میں اعصام الحق ‘ عقیل خان ‘ یاسر خان اور محمد عابد شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں سارہ محبوب ‘ سارہ منصور‘ اوشنہ سہیل اور ایمان قریشی جبکہ آفیشلز میں رشید ملک اور محمد خالد صدیق بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 10 رکنی قومی سکوائش ٹیم بھارت روانہ ہو گئی جس میں 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے دو آفیشلز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں ناصر اقبال ‘ فرحان زمان ‘ دانش اطلس اور شیخ ثاقب شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور‘ مقدس اشرف ‘ ثمر انجم اور سعدیہ گل جبکہ فہیم گل اور سطوت بابر بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔