کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی، بلا امتیاز، ہر طرح کی مصلحت اور دباﺅ سے آزاد ہے‘اسے کامیاب اور پائیدار بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر اور بھی کام کرنا ہوگا‘کراچی آپریشن کی جہاں بہت سی کامیابیاں ہیں وہاں سب سے اہم اور ضروری ا مید کی بحالی ہے‘ اس سفر کی کامیابیوں کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے یہ سفر ہمیں مل جل کر طے کرنا ہے۔ کراچی کے عوام کو وہ ماحول میسر کرنا ہے جس میں وہ خوف سے آزاد ہوں۔کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔کورکمانڈرکراچی
میاں محمد ندیم جمعرات 4 فروری 2016 13:07
کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04فروری۔2016ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی، بلا امتیاز، ہر طرح کی مصلحت اور دباﺅ سے آزاد ہے‘اسے کامیاب اور پائیدار بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر اور بھی کام کرنا ہوگا‘کراچی آپریشن کی جہاں بہت سی کامیابیاں ہیں وہاں سب سے اہم اور ضروری ا±مید کی بحالی ہے‘ اس سفر کی کامیابیوں کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے یہ سفر ہمیں مل جل کر طے کرنا ہے۔
کراچی کے عوام کو وہ ماحول میسر کرنا ہے جس میں وہ خوف سے آزاد ہوں۔ قانون کی بالادستی اور امن و امان کی فضا بہتر ہو‘پاکستان رینجرز کراچی کے امن میں مرکزی کردار ہیں، کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان رینجرز، سندھ کے ٹریننگ سینٹر میں رینجرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا معائنہ کیا اورپاس آﺅٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور رینجرز کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ اس فورس کی کامیابیوں کا سہرا اس کے افسران، عہدیداروں اور جوانوں کے سر ہے۔ ا نہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں، آپ کا ہر عمل آپ کے ادارے کی پہچان بنے گا۔ ا±نہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی، بلا امتیاز، ہر طرح کی مصلحت اور دباﺅسے آزاد ہے۔ اسے کامیاب اور پائیدار بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر اور بھی کام کرنا ہوگا۔کراچی آپریشن کے اہداف رفتار کی قید سے آزاد ہیں۔کراچی آپریشن کی جہاں بہت سی کامیابیاں ہیں ا ن کے نزدیک سب سے اہم اور ضروری ا مید کی بحالی ہے۔ اس سفر کی کامیابیوں کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے۔ یہ سفر ہمیں مل جل کر طے کرنا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی کے عوام کو وہ ماحول میسر کرنا ہے جس میں وہ خوف سے آزاد ہوں۔ قانون کی بالادستی اور امن و امان کی فضا بہتر ہو۔ ا±نہوں نے کہا کہ رینجرز کا کھیلوں اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کام کرنا بھی خوش آئند ہے۔ جب کبھی کراچی میں امن کی بحالی کا ذکر ہوگا تو پاکستان رینجرز کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.