حیرت انگیز شخص جو صرف 20سیکنڈ میں دانتوں سے ناریل چھیل سکتا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 4 فروری 2016 13:14

حیرت انگیز شخص جو صرف 20سیکنڈ میں دانتوں سے ناریل چھیل سکتا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری2016ء)اگر آپ ناریل کو چھیلنے کےلیے چاقو کی تلاش میں رہتے ہیں تو یہ خبر آپ کےلیے ہی ہے۔انٹرنیٹ پر ایک شخص کے دانتون سے ناریل چھیلنے کی ویڈیو اتنی مشہور ہوئی کہ چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں لوگوں نےا سےدیکھ لیا۔

(جاری ہے)

20 سیکنڈ کی یہ ویڈیو دیکھنے ہوئے ناظرین اس شخص کی طرف سے آنکھیں ہٹا ہی نہیں پاتے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص انتہائی تیزرفتاری سے صرف دانتوں سے ناریل کو چھیل رہا ہے۔ اس کام میں اسےصرف 20 سیکنڈ لگے۔ امگر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو 8گھنٹوں میں 13لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔