7سالہ بچے نے 93سال پہلے ہی حیرت انگیز پیش گوئی کر دی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 4 فروری 2016 13:18

7سالہ بچے نے 93سال پہلے ہی حیرت انگیز پیش گوئی کر دی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری2016ء)شوشل میڈیا پر ایک 7 سالہ بچے کی بنائی ہوئی ڈرائنگ وائرل ہوکر خبروں کی زینت بن رہی ہے۔بچے کو سکول میں ملی اسائمنٹ میں ڈرائنگ بنا کر بتانا تھا کہ وہ 100 کی عمرمیں کیسا لگے گا۔ بچے نے بجائے سفید بالوں یاکھال لٹکتے ہوئے چہرے کے ایسی ڈارائنگ بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بچے نے ڈرائنگ میں ایک شخص کو قبر میں تابوت میں لیٹے ہوئے دکھایا ہے۔

بچے نے قبر کے اوپر پھول بھی اگائے ہیں، جس کی جڑیں نیچے موجود لیٹے ہوئے شخص تک جا رہی ہیں۔ برطانیہ میں اوسط عمر 79 اور امریکا میں 76 سال کو ذہن میں رکھا جائے تو بچے کی بنائی ہوئی ڈرائنگ حقیقت کے بالکل نزدیک ہے۔ اس ڈرائنگ کو ریڈٹ کے صارف kaydenmacg نے امگر کے ذریعے شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائنگ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے بیٹے، جس کی عمر 7 سال ہے، کی سکول اسائنمنٹ۔

اس وائرل پوسٹ کو اب تک 32 لاکھ سے زیادہ افراد لائک کر چکے ہیں۔ بچے کی ماں نے بتایا کہ اس کی کلاس کےدوسرے لڑکوں نے جو ڈرائنگ بنائی، اُن میں انہوں نے خود کو لمبے بالوں اور لمبی داڑھی کے ساتھ دکھایا ہے، لیکن اُس کے بیٹے نے بالکل مختلف سمت میں سوچا ہے۔بچے کی ماں نے بتایا کہ بچے نے پھولوں کا آئیڈیا اپنی دادی کے جنازے سے اخذ کیا ہے۔ تین ماہ پہلے جب اس کی دادی کی وفات ہوئی تھی تو وہ سب سے یہی پوچھ رہا تھا کہ تابوت پر پھول کیوں رکھے ہیں، جس پر اسے بتایاگیا کہ اس سے مرنے والے پھولوں کی شکل میں دوبارہ پیدا ہونگے۔

بچے کی ڈرائنگ پر کمنٹ کرنے والوں نے اسے حقیقت پسند اور ذہین بچہ کہا گیا ہے جبکہ بچےکی ماں کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا حقیقت پسند اور بہترین تجزیہ کار ہے، جس نے پوچھے گئے سوال کا بہترین تجزیہ کیا۔