پرویز رشید میرا دوست ہے‘ انہیں کہتا ہوں کہ ”بابے خواب خرگوش سے نکلو“ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

جمعرات 4 فروری 2016 13:20

پرویز رشید میرا دوست ہے‘ انہیں کہتا ہوں کہ ”بابے خواب خرگوش سے نکلو“ ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پرویز رشید میرا دوست ہے‘ انہیں کہتا ہوں کہ ”بابے خواب خرگوش سے نکلو“ دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا کا ان کا بیان غلط ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پی آئی اے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی آئی اے ملازمین کے ساتھ مذاکرات ہونا چاہئے تھے۔ وزیراعظم اور پرویز رشید کا پی آئی اے ملازمین کو نکالنا بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ پرویز رشید میرا دوست ہے‘ انہیں کہتا ہوں کہ ”بابے خواب خرگوش سے نکلو“ دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا کا ان کا بیان غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :