تھری ڈی اینی میٹڈ فلم '’آئس ایج5کولیژن کورس‘ کا ٹریلر جاری

جمعرات 4 فروری 2016 13:35

تھری ڈی اینی میٹڈ فلم '’آئس ایج5کولیژن کورس‘ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) ہالی وڈ اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم آ ئس ایج کی پانچویں کڑی ’آئس ایج5 کولیژنکورس‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکارمائیک تھرمیئراورگیلن ٹی شوکی مشترکہ ہدایت کاری پر مبنی اس تھری ڈی فلم میںآ ئس ایج فلم کے اہم کرداراسکارٹ کے انوکھے ایڈونچر کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں وہ حادثاتی طور پر خلا میں پہنچ جا تا ہے اورحیرت انگیز تجربات سے گزرتا ہے۔

لاری فورٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مختلف کرداروں کیلئے مشہور ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز، ڈینس لیری، رے رومانو،کوئین لطیفہ اور جان لیگوئیزامواپنی آوازوں میں ڈائیلاگ ریکار ڈ کر وا رہے ہیں۔فلم 22 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :