لیم ہیمزورتھ اور ملی سائرس کے ساتھ سے کیٹ ونسلیٹ کی بیٹی حسد کا شکار

جمعرات 4 فروری 2016 13:35

لیم ہیمزورتھ اور ملی سائرس کے ساتھ سے کیٹ ونسلیٹ کی بیٹی حسد کا شکار

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی 15سالہ بیٹی میا آسڑیلوی اداکار لیم ہیمزورتھ کے عشق میں بری طرح گرفتار ہیں۔40سالہ اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے میڈیا نمائندگا کو بتایا کہ جب سے اداکار ہیمزورتھ اور انکی محبوبہ امریکی گلوکارہ ملی سائرس کے درمیان جھگڑے کے بعد صلح ہوئی ہے انکی بیٹی شدید اذیت سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ انکی بیٹی اداکار سے بے حد محبت کرتی ہے۔دی ریڈر سٹار کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے ا پنی 2015ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دی ڈریس میکر“ میں26سالہ اداکار کے ساتھ شہوت انگیز مناظر عکس بند کرائے تب بھی انکی بیٹی شدید حسد کا شکار ہوگئی تھی۔واضح رہے اداکار لیم ہیمزورتھ اور انکی سابق محبوبہ ملی سائرس پرانے گلے شکوے بھول کر ایک مرتبہ پھر سے ایک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑا جلد ازدواجی رشتے میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتاہے

متعلقہ عنوان :