مصباح الحق آج رات شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے فٹ قرار

پی ایس ایل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 فروری 2016 13:37

مصباح الحق آج رات شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے فٹ قرار

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق آج رات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لیے فٹ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 41سالہ مصباح الحق کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی تاہم آج سامنے آنے والی اطلاع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آج رات شیڈول اسلام آباد یونائیٹڈ کے ابتدائی ٹی ٹونٹی کے دوران مصباح الحق فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے آل راؤنڈر تھیسارا پریرا اور برطانوی فاسٹ باؤلر جیڈ ڈیرنبیک کے زخمی ہونے کے باعث لیگ سے باہر ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ سے معاہدہ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔