مایوسی کا شکار پرینیتی چوپڑا نے فلمسازی میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 4 فروری 2016 13:43

مایوسی کا شکار پرینیتی چوپڑا نے فلمسازی میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو آخری مرتبہ2014ء میں فلم ”کل دل“ میں دیکھا گیا تھا۔ بعد از اداکارہ طویل عرصے کیلئے فلمی دنیا سے غائب ہوگئیں۔گزشتہ برس اداکارہ نے وزن میں خاطر خواہ کمی کی اور ایک مرتبہ پھر بولی ووڈ کی جگمگاتی روشن دنیا میں قدم رکھا لیکن وزن میں کمی اور سیڈول جسمانی خدوخال کے باوجود بولی ووڈ فلمسازوں کی نظر ان پر نہ پڑ سکی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ آجکل اپنے فلمی کیریئر سے بڑی حد تک مایوس ہو چکی ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود فلم پروڈیوس کرنے کا سوچ رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فلم پروڈیوس کرنے کیلئے بہت سا پیسہ اور تجربہ ضروری ہوتا ہے اور ان کے پاس فی الحال دونوں میں سے ایک بھی چیز موجود نہیں ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ وہ فلم پروڈیوس کرنے کیلئے ایک دو سال تک مزید سوچنا اور تجربہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ علا وہ ازیں شاید رواں سال وہ کسی اچھے پروجیکٹ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں