برطانیہ کے 25 ڈاکٹرز پاکستان آکر بحریہ ہسپتال میں خدمات فراہم کریں گے ‘ معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 4 فروری 2016 13:54

برطانیہ کے 25 ڈاکٹرز پاکستان آکر بحریہ ہسپتال میں خدمات فراہم کریں گے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء ) برطانیہ کے 25 ڈاکٹرز پاکستان آکر بحریہ ہسپتال میں خدمات فراہم کریں گے ‘ معاہدہ طے پاگیا ۔ لندن میں بحریہ فاوٴنڈیشن اور برطانیہ کے صف اول کے 25 ڈاکٹرز کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت یہ ڈاکٹرز پاکستان آکر بحریہ کے سات ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرینگے ۔

(جاری ہے)

بحریہ فاوٴنڈیشن کے سربراہ ملک ریاض کے ساتھ پریس کانفرنس میں لندن کے 15 ڈاکٹرز موجودتھے ۔

ملک ریاض نے کہاکہ برطانیہ کے ٹاپ ڈاکٹرز ، نیورو سرجری ، سپائنل انجری سمیت دیگر سرجری کیلئے خدمات فراہم کریں گے ۔ ملک ریاض نے کہاکہ بحریہ ٹاؤن ملک کے 7 ہسپتالوں میں سروسز فراہم کر رہی ہے ‘ پریس کانفرنس میں سانحہ پشاور کے زخمی طالبعلم محمد ابراہیم بھی موجود تھے جن کا علاج بحریہ ٹاؤن نے انہی ڈاکٹرز سے کرایا ۔

متعلقہ عنوان :