ٹینس میں پاکستان کا مستقبل روشن نہیں، فیڈریشن کو ملک میں کھیل کے فروغ ،بہتری کیلئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہئیں، اعصام الحق

جمعرات 4 فروری 2016 13:57

ٹینس میں پاکستان کا مستقبل روشن نہیں، فیڈریشن کو ملک میں کھیل کے فروغ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) پاکستانی بین الاقوامی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ ساوٴتھ ایشین گیمز میں پہلی مرتبہ شرکت کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ڈبلز ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے ملک کے نام کر سکوں۔آئی ٹی ایف نے آئندہ ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اگر ہمیں آئندہ ٹائی کی میزبانی نہیں دی گئی تو ہم آئی ٹی ایف کے خلاف عدالت جائیں گے۔ ٹینس میں پاکستان کا مستقبل روشن نہیں، فیڈریشن کو ملک میں ٹینس کے فروغ اور بہتری کیلئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہئیں۔ رواں سال اپنی عالمی رینکنگ مزید بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بے حد پیار ہے بھارت میں شیڈول ساوٴتھ ایشین گیمز میں پہلی مرتبہ شرکت کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ساوٴتھ ایشین گیمز میں مکس ڈبلز کے مقابلوں میں سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے چین کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کیلئے بھرپور کوششیں کی تاہم ٹائی کی میزبانی پاکستان کو نہ ملی اب ٹائی متبادل مقام سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے کہ ٹائی میں ان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ٹائی کے حوالے سے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے صدر کے ساتھ ملاقات ہوگئی ہے جس میں انہوں نے آئندہ ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 سال سے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلے نہیں ہوئے جو کہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہے اگرآئندہ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو نہ دی گئی تو آئی ٹی ایف کے خلاف کھیلوں کی عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کے مقابلوں میں پاکستان کا مستقبل روشن نہیں ہے۔ فیڈریشن سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ جونیئر پلیئرز کو بھی میدان میں اتارے تاکہ مستقبل میں نئے کھلاڑی سامنے آسکیں۔

متعلقہ عنوان :