راجر فیڈرر ایک ماہ کیلئے ٹینس کورٹس سے دور ہونے پر مجبور

جمعرات 4 فروری 2016 13:58

راجر فیڈرر ایک ماہ کیلئے ٹینس کورٹس سے دور ہونے پر مجبور

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) گھٹنے کی سرجری کے باعث سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ایک ماہ تک ٹینس کورٹس سے دور رہیں گے اور انہیں روٹرڈیم کے علاوہ دبئی میں ہونے والے اے ٹی پی ایونٹس سے محرومی بھی برداشت کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

ان کے ایجنٹ ٹونی گوڈسک نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ چونتیس سالہ راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں اخراج والے روز ہی کورٹ سے باہر انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ راجر فیڈرر نے بھی اس اچانک انجری کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ انہیں سرجری کے باعث اپنے دو پسندیدہ ٹورنامنٹس سے دوری برداشت کرنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :