پی آئی اے کا نجی ائیر لائن ائیر بلیو کے ساتھ عارضی معاہدہ طے پا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 14:07

پی آئی اے کا نجی ائیر لائن ائیر بلیو کے ساتھ عارضی معاہدہ  طے پا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : پی آئی اے کا نجی ائیر لائن ائیر بلیو کے ساتھ عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا ائیر بلیو کے ساتھ عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے کا کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر ائیر بلیو سے سفر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نجی ائیر لائن مسافروں کو کراچی ، اسلام آباد ، لاہور اور دبئی پہنچائے گی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ عارضی معاہدہ پی آئی اے ملازمین کی جانب سے جاری تالہ بندی اور احتجاج کے پیش نظر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :