راولپنڈی : پی آئی اے کا شاہین ائیر لائن سے بھی عارضی معاہدہ ہو گیا۔ پی آئی اے ترجمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 14:40

راولپنڈی : پی آئی اے کا شاہین ائیر لائن سے بھی عارضی معاہدہ ہو گیا۔ پی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) :پی آئی اے نے شاہین ائیر لائن سے بھی عارضی معاہدہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ شاہین ائیر لائن بھی پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹ کے حامل مسافروں کو قبول کرے گی ۔

(جاری ہے)

مسافر ائیر پورٹس پر اپنے ٹکٹس تبدیل کروانے کے لیے سروس کاﺅنٹرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ شاہین سروسز نے پی آئی اے کے مختلف شعبوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے شاہین سروسز یا نجی ائیر لائنز کی انتظامیہ کا مسافروں کو روکنے کی کوشش کی کی گئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے ائیر بلیو سے بھی عارضی معاہدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :