حکومت نے عوام کا معاشی قتل عام بند نہ کیا تو پھر ڈی چو ک میں ہو ں گے۔ نعیم الحق

جمعرات 4 فروری 2016 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ قوم نے مشکلات کے مقابلے کا دعوی کرنے والے وزیر اعظم نواز شریف کو آمر سے معاہدہ کرکے پاکستان سے بھاگتے ہوئے دیکھا ہے ۔ وفاقی حکومت نے عوام کا معاشی قتل عام بند نہ کیا تو عمران خان ایک مرتبہ پھر ڈی چوک ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس کے ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمن تحریک انصاف عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر (ن) لیگی حکومت کو تیل کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور کیا جبکہ دھرنے سے قوم کو جمہوری آمروں کے دھاندلی کے طریقوں سے متعلق آگاہی ملی اور اگر حکومت اپنی عوام دشمن حکمت عملیوں پر عمل پیرا رہی تو عمران خان کا اجتماع ایک مرتبہ پھر تیل کے ذریعے حکومتی بھتہ خوری کی راہ میں رکاوٹ بنے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے تیسرے دور حکومت میں 50 لاکھ پاکستانی نوجوان روزگار سے محروم کئے گئے جبکہ وفاقی حکومت نے اپنی حکومت کے تین سالوں میں ہر پاکستانی کو 65 ہزار سے اٹھا کر ایک لاکھ 15 ہزار کا مقروض بنا دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ (ن ) لیگ کے دور حکومت میں عوام سے ڈیزل پر 98 فیصد ، مٹی کے تیل پر 61 فیصد اور پٹرول پر 52 فیصد ٹیکس کے نام پر بھتہ لیا جا رہا ہے ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں نندی پور اور قائد اعظم سولر پارک اور گڈانی انرجی پارک جیسے ناکام منصوبوں کے نام پر پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا ۔

متعلقہ عنوان :