سی ڈی اے نے وزارت داخلہ کو رہائشی علاقوں سے سفارتخانوں کی منتقلی کیلئے خط لکھ دیا

جمعرات 4 فروری 2016 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) سی ڈی اے نے وزارت داخلہ کورہائشی علاقوں سے سفارت خانوں کی منتقلی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 40 سے زائد سفارتخانے رہائشی علاقوں میں قائم ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ رہائشی علاقوں سے کمرشل سرگرمیاں ختم کی جائیں۔ سپریم کورٹ میں اگلی پیشی پر رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی لہٰذا غیر ملکی سفارتخانوں کو جلد از جلد ڈپلومیٹک انکلیو ڑرمیں منتقل کیا جائے

متعلقہ عنوان :