Live Updates

راولپنڈی : پی ٹی آئی نے حکومت کو پی آئی اے کی بہتری کے لیے تجاویز دیں، ملازمین کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ، عمران خان کی پی آئی اے ملازمین سے گفتگو

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کراچی جانے کا بھی اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 15:34

راولپنڈی : پی ٹی آئی نے حکومت کو پی آئی اے کی بہتری کے لیے تجاویز دیں، ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے راولپنڈی میں پی آئی اے ملازمین سے اظہارٍ یکجہتی کے لیے ان کے احتجاج میں شرکت کی۔ پی آئی اے ملازمین سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو پی آئی اے کی بہتری کے لیے تجاویز دیں۔ اسد عمر نے اسحاق ڈار کو بتایا کہ ادارے کو ٹھیک کرنے کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر نجکاری سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔کسی ادارے کی نجکاری اس مسئلے کا حل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ملازمین کو یقین دہانی کروائی کہ پی آئی اے ملازمین کے لیے ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچانک ہی لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ۔ حکمران قرضے لے کر عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں،بڑے لوگوں اور گاڑیوں والوں سے ٹیکس اکٹھا نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بیرون ملک منتقل رقم وطن واپس لائیں تو ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ کراچی کا دورہ بھی کریں گے جہاں پی آئی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات