Live Updates

مسلم لیگ (ن)دھاندلی کے بغیر الیکشن جیت ہی نہیں سکتی ‘ جس نے دھاندلی پکڑنا تھی وہ خود ملوث تھا ‘ عمران خان

جمعرات 4 فروری 2016 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)دھاندلی کے بغیر الیکشن جیت ہی نہیں سکتی ‘ جس الیکشن نے دھاندلی پکڑنا تھی وہ خود ملوث تھا ‘ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ‘ آزاد کشمیر میں غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے ذریعے صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں ‘ نتائج تسلیم کرینگے ‘ آزاد کشمیر میں منصفانہ الیکشن ہونگے تو پھر ہم مقبوضہ کشمیر کے انتخابات پر اعتراض کر سکتے ہیں ‘ پارٹی ٹکٹ ان لوگوں کو دیئے جائینگے جن کا ماضی داغدار نہیں ہوگا ۔

جمعرات کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی مسلم لیگ (ن)دھاندلی کے بغیر انتخابات جیت ہی نہیں سکتی ‘ 2013کے انتخابات میں 22جماعتوں نے کہا دھاندلی ہوئی لیکن جس الیکشن کمیشن نے دھاندی پکڑنا تھی وہ خود ملوث تھا آزاد کشمیر میں غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا نمائندہ منتخب کیا جائے مسلم لیگ (ن)کا نہ ہو ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ صاف شفاف انتخابات ہونگے تو نتائج کو تسلیم کرینگے انہوں نے کہاکہ جب حکومت آزاد کشمیر میں صاف شفاف انتخابات کرائے گی تب ہی مقبوضہ کشمیر کے انتخابات پر اعتراض کرسکتی ہے اور مطالبہ کرسکتی ہے کہ وہاں پر بھی صاف شفاف انتخابات کر ائے جائیں انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود کی نگرانی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائیگا صرف ان لوگوں کو ٹکٹ دیئے جائینگے جن کاماضی داغدار نہ ہو ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ‘کرپشن کی وجہ سے پیسہ اکٹھا نہیں ہوسکتا پیسہ اکٹھا ہو تو اسے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے آج پاکستان اس لئے مقروض ہے کہ یہاں پر کرپشن بہت ہے ‘ ٹیکس کی چوری ہے ‘ موجودہ حکومت پانچ ہزار ارب کے قرضے لے چکی ہے 2006ء تک پورے پاکستان پر پانچ ہزار ارب قرضے تھے موجودہ حکومت نے اڈھائی سال میں اتنے قرضے لئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک ترقی کرتے ہیں جہاں انسانوں پر پیسہ خرچ کیا جاتا ہے خیبر پختون خوا کو لوگ دیکھیں گے ہم نے وہاں پر لوگوں پر پیسہ خرچ کیا ہے 2018ء میں ہمیں انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی خیبر پختون خوا کو دیکھ کر ہمیں ووٹ دینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :