Live Updates

آزاد کشمیر میں آزاد الیکشن کروائے جائیں جو نتائج آئے قبول کریں گے،عمران خان

جمعرات 4 فروری 2016 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے قربانیاں دی ، آزاد کشمیر میں آزاد الیکشن کروائے جائیں جو جیتاگا نتائج بخوشی قبول کرینگے پاکستان کا بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تحریک آزاد کشمیر کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اگر آزاد کشمیر میں انتخابات صاف اور شفاف کروائے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے غیر جانبدار الیکشن کمشنر مقرر کیا جائے مسلم لیگ (ن) کا الیکشن کمشنر نہیں جسے بلتستان میں مقررکیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایسا الیکشن کمشنر ہوجو آزاد کشمیر میں صاف اور شفاف انداز میں ا لیکشن کرا سکے تاکہ دنیا میں ہم مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا مطالبہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حقوق کے لئے بہت قربانیاں پیش کی ہے جس کو کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے الیکشن میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دینگے جن کا ماضی داغدار نہ ہو ، مسلم لیگ (ن) بغیردھاندلی کے کبھی انتخابات نہیں جیت سکتی خیبر پختونخوا میں پہلی دفعہ حکومت ملی ہے 2018ء کے الیکشن میں خیبر پختونخوا میں الیکشن کمپین کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی لوگ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کو دیکھ کر ہمیں ووٹ دینگے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ہم کرپشن کو جڑ سے ختم کردینگے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات