پاکستان دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرے اسکے ساتھ کھڑے ہونگے ، بھارت

جمعرات 4 فروری 2016 16:36

پاکستان دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرے اسکے ساتھ کھڑے ہونگے ، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) بھارت نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ دہشتگرد گروپوں کیخلاف آپریشن میں ہمسائیہ ملک کا ساتھ دینگے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق انسداد دہشتگردی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان دہشتگردوں اور ان کی تنظیموں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کرے تو اس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ملک کا ایسا اقدام نہ صرف دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائے گا بلکہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں متعدد دہشتگردی کے واقعات کی جڑیں پاکستان میں ہوتی ہیں اور اب اس کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مخلصانہ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سرزمین بھارت کیخلاف استعمال نہ ہونے دے

متعلقہ عنوان :