سلووینین فٹبال کلب نے لنکڈ اِن پر اشتہار دیکر کھلاڑی تلاش کرلیا

جمعرات 4 فروری 2016 16:58

سلووینین فٹبال کلب نے لنکڈ اِن پر اشتہار دیکر کھلاڑی تلاش کرلیا

سلوانیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) سلووینیا کے ایک فٹبال کلب این کے ڈوم زل نے اپنی ٹیم کے لیے ایک متبادل کھلاڑی تلاش کرنے کے لیے ایجنٹ کی فیس پر ایک پیسہ خرچ کیے بغیر انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے لنکڈ اِن ویب سائٹ کا استعمال کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ لنکڈ اِن زیادہ تر نوکریوں کی تلاش کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور برطانیہ میں اسے زیادہ تر نوکری پیشہ لوگ خاص طور پر وکلا اور اکاوٴنٹنٹس استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی میں ڈوم زل کے 33 سالہ ہیڈ کوچ لْوک ایلزنر کی جانب سے لنکڈ اِن پر ایک پیغام شائع کیا گیا تھا جس میں ایسے ’اوفینسِیو رائٹ بیک‘ پوزیشن کے کھلاڑیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جن کے پاس یورپی یونین کا پاسپورٹ ہونا ضروری تھا۔فٹبال کلب کو جواب میں 150 درخواستیں موصول ہوئیں اور انھوں نے سپین کے دفاعی کھلاڑی 30 سالہ الوارو براکی کو تبادلے کی آخری تاریخ سے محض ایک دن قبل اپنے کلب میں شامل کر لیا۔لنکڈ اِن پر اشتہار رواں برس سات جنوری کو پوسٹ کیا گیا تھا جسے دو فروری تک 232 بار دیکھا گیا، 10 لوگوں نے اسے پسند کیا جبکہ آٹھ لوگوں نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :