لاہور میں آئندہ 4سے 5روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ‘ محکمہ موسمیات

جمعرات 4 فروری 2016 17:14

لاہور میں آئندہ 4سے 5روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ‘ محکمہ موسمیات

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) لاہور کا موسم بدستور خشک اور سرد ہے، یہ سلسلہ آئندہ 4 سے 5 روز بھی جاری رہے گا ، بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح کا آغاز ہلکی ہوا اور سورج کے دیدار سے ہوا تاہم سویرے سویرے سردی کا احساس بھی برقرار رہا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی شہر کا موسم سرد اور خشک ہی رہے گا اور بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں یہ سلسلہ آئندہ چار سے پانچ روز برقرار رہے گا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 86فیصد رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :