مردم شماری کو بلوچ قومیت ،افغان مہاجرین کے مسائل کے بہانے پر موخر نہیں کیا جا سکتا، رضا ربانی
صاف شفاف مردم شماری کرانے میں تاخیر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے،چیئر مین سینیٹ
جمعرات 4 فروری 2016 17:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صاف شفاف مردم شماری کرانے میں تاخیر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عزم کو فوری طور پر پوری کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیو ٹ برائے لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپرنسی (پِلڈاٹ) کے تحت کام کرنے والے یوتھ پارلیمنٹ کے 82ممبران سے پالیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے ہوئے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی آبادی اور بلوچ قومیت کو اقلیت بنانے بارے تحفظات سے متعلق مسائل مردم شماری کو مزید موخر نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان مہاجرین کی بہت مہمان نوازی کی ہے پر اب ہمیں اپنا قومی مفاد بھی دیکھنا ہو گا۔(جاری ہے)
میاں رضا ربانی نے کہا کہ افغان مہاجرین نے نا صرف ہمارے معاشرے اور معیشت کو اثر انداز کیا ہے بلکہ کہیں تو قومی شناختی کارڈز حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئی ہے، چیر مین سینٹ نے کہا کہ مردم شماری سے پہلے اصلی اور جعلی شناختی کارڈز میں تفریق کرنے کا طریقہ کار موجود ہونا چاہئے۔
میا ں رضا ربانی نے تجویز دی کہ مردم شماری کے نتیجے میں بلوچ لوگوں کے اقلیت بن جانے کے خدشات کو خاص احتیاط سے دیکھا جانا چاہئے اور ووٹنگ جائے پیدائش کی بنیاد پر ہی ہونی چاہئے۔ میاں رضا ربانی نے یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران کو بتایا کہ وہ سپیکر نیشنل اسمبلی اور وزیرِ خزانہ کو پہلے سے ہی خط لکھ چکے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایوانوں کو ایک جیسی طاقت دی جائے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سینٹ کو نمائندگی بھی ہونی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.