سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی گرفتاری کے خدشے سے متعلق درخواست پر ملک واپسی سے متعلق تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 فروری 2016 17:45

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی گرفتاری کے خدشے سے متعلق درخواست پر ..

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04فروری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی گرفتاری کے خدشے سے متعلق درخواست پر ان کی ملک واپسی سے متعلق تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔شرجیل میمن کی گرفتاری کے خدشے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

جس کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر رکھی ہے۔اس موقع پر شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل ملک واپس آئے تو انھیں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے جس پر عدالت نے شرجیل میمن کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔دوسری طرف شرجیل میمن کی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست پر عدالت نے نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔ دونوں درخواستوں کی سماعت جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔