وزیرا عظم نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ قبول کر کے سیکرٹری ایوی

ایشن عرفان الہیٰ کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دے دیا:ذرائع

جمعرات 4 فروری 2016 17:57

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) وزیرا عظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ قبول کر تے ہوئے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان وزیراعظم کے ذرائع کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ کوچیئرمین پی آئی اے کااضافی چارج دے دیاگیاہے۔ سیکرٹری ایوی ایشن پی آئی اے کی موجودہ صورت حال پر وزیرا عظم کو رپورٹ کریں گے۔ناصر جعفر نے دو روز قبل پی آئی اے کے دو ملازمین کی دوران احتجاج ہلاکت پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :