پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینے وسیع تر مواقع موجود ہیں ، نجی شعبے ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے کوششیں تیز کریں،پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت صرف 270 ملین ڈالر کے قریب ہے
تجارت کی راہ میں رکاوٹیں دور کر کے پاک ایران باہمی تجارت کو چند سالوں میں 5ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ
جمعرات 4 فروری 2016 18:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا پاکستان کے نجی شعبے کو چاہئے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے کوششیں تیز کریں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک میں دو طرفہ تجارت کو فرو دینے کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں ، اس وقت ایران اور افغانستان کی باہمی تجارت 2 ارب ڈالر سے زائد ہے لیکن پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت صرف 270 ملین ڈالر کے قریب ہے جودونوں ممالک میں موجود صلاحیتوں سے بہت ہی کم ہے لہذا دونوں ممالک کی تاجر برادری کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کے ملک میں موجود کاروباری مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے متحرک ہو جائیں تاکہ باہمی تجارت میں بہتری لائی جا سکے ۔
وہ جمعرات کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
ایران کے سفیر نے کہا کہ پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایران میں بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع ہونے والے ہیں اور یورپ کی بہت سی کمپنیوں نے ایران کا دورہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ کاروباری مواقعوں کو تلاش کر سکیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے بھی یہ سنہری موقع ہے کہ وہ ایران کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر خصوصی توجہ دیں ورنہ دوسرے ممالک کے سرمایہ کار ان مواقعوں سے استفادہ حاصل کر لیں گے انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو سستی گیس اور بجلی سپلائی کر سکتا ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستان ایران سے بجلی برآمد کرنے کے لئے بعض منصوبوں پر کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایران کے 15 ہمسائیہ ممالک ہیں جبکہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت اور معاشی تعلقات کو فرو غ دینے کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک قو م ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو چائیے کہ وہ باہمی تعاون کے نئے راستوں کو تلاش کرنے کے لئے ایران وفد لے کر جائے کیونکہ دونوں ممالک کے نجی شعبے باہمی تعاون کو فرو غ دینے میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان میں قائم ایران کا سفارتخانہ آئی سی سی آئی کے وفدکے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے تاہم اسلام آباد اور تہران کے مابین براہ راست پروازوں کی عدم موجودگی ، ایران میں پاکستانی بنک برانچوں کا فقدان، پاکستانی مصنوعات پر ایران کے زیادہ برآمداتی ٹیرف، ایران کا برآمدی پرمٹ سسٹم اور نان ٹیرف رکاوٹیں وغیرہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کو فرو غ دینے میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں لہذ ا ضروری ہے کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا ئے تاکہ باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ اگر تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں تو آئیندہ چند سالوں میں پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت بہتر کرنے کیلئے پا ک ایران ترجیحی تجارت کے معاہدے کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ سنکل کنٹر ی نمائشوں کے انعقاد کے لئے تاجر بردری کو سہولتیں فراہم کرے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیاحت سمیت دیگر کئی معاشی شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں لہذا ان مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے دونوں ملکوں کو چائیے کہ وہ جوائنٹ بارڈر ٹریڈ اور جوائنٹ ٹریڈ کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کی حکومتوں کو چاہیے کہ مذید سرحدی راستے کھولنے پر توجہ دیں جس سے باہمی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنا ایک وفد ایران لے جانے پر غور کرے گا تا کہ مشترکہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جا سکیں ۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.