گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب خان عباسی کا استعفا دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 19:10

گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب خان عباسی کا استعفا دینے کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء)گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب خان عباسی نے استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب خان عباسی کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سردار مہتاب خان عباسی نے استعفا دینے کا فیصلہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کیلئے کیا ہے۔ سردار مہتاب کے استعفے کو منظور کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کیا جائے گا۔