ممبئی حملہ کیس ، ایف آئی اے پر جرح کی شہادتیں قلمبند،سماعت11 فروری تک ملتوی

جمعرات 4 فروری 2016 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی اور دیگر ملزمان کے مقدمے کی سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک کے جج سہیل اکرام نے ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزم ذکی الرحمن لکھوی ، جمیل ، شکیل اور دیگر افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت کی ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور ایف آئی اے پر جرح کی عدالت نے شہادتیں قلمبند کرنے کے بعد سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کردی واضح رہے کہ ممبئی حملہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو عدالت نے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے

متعلقہ عنوان :