یوم یکجہتی کشمیر، میڈیا ہاوسسز،کرائم، لاءاینڈ آرڈراور پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آرپی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 فروری 2016 20:47

یوم یکجہتی کشمیر، میڈیا ہاوسسز،کرائم، لاءاینڈ آرڈراور پنجا ب بھر کے ..


لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04فروری۔2016ء) یوم یکجہتی کشمیر، میڈیا ہاوسسز،کرائم، لاءاینڈ آرڈراور پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروںکی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آرپی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدرات انسپکٹر جنرل پولےس پنجاب مشتاق احمد سکھےرا نے کی۔

کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز / انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی امین وینس،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقارخان،ڈی آئی جی IT شاہد حنیف،آر پی او شیخوپورہ صاحبزادہ شہزاد سلطان ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف، AIG آپریشنز وقار عباسی ،AIG ویلفیئر اینڈ فنانس حسین حبیب امتیاز، جبکہ صوبہ بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شر کت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز ، ڈی پی از کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزاپنے اپنے علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں کے باہر ان کے اوقات کارمیں پیٹرولنگ کو بڑھائیں۔ کوئےک رسپانس فورس کی موبائلز کو بھی سکولوں کیٹیگری کے لحاظ سے بڑھایا جائے ہر QRF انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر اپنی بیٹ میں موجود سکولوں کے سیکیورٹی انچارج کے ساتھ بھی رابطے رکھیں تاکہ ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے اور سیکیورٹی انتظامات میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

آئی جی پنجاب نے میڈیا ہاوسسز کی سکیورٹی کے بارے میں تمام ایس پی صاحبان کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام بیورو چیف کے ساتھ مسلسل را بطے رکھیں اور دونوں اطراف سے فوکل پرسن نامزد کیے جائیں۔متعلقہ ایس ایچ اوزاپنے اپنے علاقے میں موجود میڈیا ہاوسسز کی سیکیورٹی کولازمی طور پر روزانہ چیک کریں اور ایس پیز ہفتہ میں ایک دفعہ لازمی چیک کریں اور ان کے سکیورٹی گارڈز کی07 روزہ تربیت کا سرٹیفیکیٹ بھی چیک کریں۔

علاویں ازیں آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور تھانے میں عام آدمی کی داد رسی کے لیے پنجاب پولیس شکایت سنٹر میں ہیلپ لائن 8787 کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے، عوام کی طرف سے دیے گئے فیڈ بیک کو چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ افسران کو سیکیورٹی کے فول پر وف انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر، میڈیا ہاوسسز،کرائم، لاءاینڈ آرڈراور پنجا ب بھر کے ..

متعلقہ عنوان :