ایس ای سی پی نے ان سائیڈ انفرمیشن تک رسائی کے ریگولیشن شائع کر دئے

جمعرات 4 فروری 2016 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کی اندر کی معلومات تک رسائی رکھنے والے ملازمین سے متعلقہ ایکسس ٹو ان سائیڈ انفرمیشن ریگولیشن 2016 سرکاری گزٹ اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شائع کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹیز ایکٹ کی دفعہ 131کے تحت تمام لسٹڈ کمپنیوں اور ان کے لئے کام کرنے والے تمام افراد اور اداروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان تمام افراد کی فہرست مرتب کریں جن کو لسٹڈ کمپنی کے بارے میں اندر کی معلومات (ان سائیڈ انفرمیشن) تک رسائی حاصل ہو۔

مجوزہ ریگولیشن میں اس فہرست کو مرتب کرنے کی بارے میں ہدایات دی گئی ہیں۔ عوام اور مارکیٹ کے تمام شراکت دار ان ریگولیشن کے شائع ہونے کے چودہ ان کے اندر پر اپنی آراء کا اظہار یا تجاویز دے سکتے ہیں جس کے بعد ان ریگولیشن کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :