پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بندش کا بحران، معروف اینکر مبشر لقمان نے مسافروں کی پریشانی دور کرنے کیلئے اپنا ذاتی طیارہ دینے کی پیش کش کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 21:37

پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بندش کا بحران، معروف اینکر مبشر لقمان نے مسافروں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بندش کے بحران پر معروف اینکر مبشر لقمان نے مسافروں کی پریشانی دور کرنے کیلئے اپنا ذاتی طیارہ دینے کی پیش کش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس بحران کے باعث ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں معروف صحافی اور اینکر مبشر لقمان میدان میں آگئے ہیں۔ مبشر لقمان نے کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنا ذاتی طیارہ استعمال کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :