پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کی ہڑتال کے باعث مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر شاہین اور ایئربلیو کی مدد حاصل کر لی

کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، دبئی ، مسقط ، جدہ اور ریاض کیلئے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر دونوں نجی ائیر لائنز سے سفر کر سکیں گے

جمعرات 4 فروری 2016 21:40

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء ) پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کی ہڑتال کے باعث مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر شاہین اور ایئربلیو کی مدد حاصل کر لی،پی آئی اے کی کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر دونوں نجی ایئر لائنز سے سفر کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے شاہین اور ایئربلیو کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں جن کے تحت کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، دبئی ، مسقط ، جدہ اور ریاض کے لئے جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹ ہوں وہ ایئر بلیو اور شاہین ایئر لائن کے جہازوں میں سفر کرسکتے ہیں ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ اقدام ملازمین کی ہڑتال سے متاثر ہونے والے مسافروں کی سہولت کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔