پاکستان سپر کی افتتاحی تقریب میں ہی لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 21:46

پاکستان سپر کی افتتاحی تقریب میں ہی لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) پاکستان سپر کی افتتاحی تقریب میں ہی لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب سے ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران گلوکاروں، اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور میدان میں موجود کھلاڑیوں کی جانب سے خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب لاہور قلندرز کے کرس گیل اور براوو اور پشاور کے ڈیرن سمی اسٹیج پر پرفارم کر رہے گلوکاروں کے ہمراہ آ گئے اورجوشیلے انداز میں رقص کرنے لگے۔ اس موقع پر شائقین کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔