بھارت ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی تقدیر کا فیصلہ نہیں بدل سکتا، ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے بغیر ادھورے ہیں، بھارت بھول جائے کہ ظلم و جبر سے کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ اپنے حق میں کروا لے گا
آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجدکایوم یکجہتی کشمیر پرمشترکہ بیان
جمعرات 4 فروری 2016 21:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف اور مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے بغیر ادھورے ہیں،علیحدگی کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا،ہم نے مسئلہ کشمیر کا قابل عمل حل پیش کیاتھا جس پر بھارت متفق تھا مگربعد میں آنے والی حکومت نے یہ مسئلہ پس پشت ڈال دیا،شہداء کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بہت جلد آزادی نصیب ہوگی۔
کل بھی دل و جان سے کشمیروں کے ساتھ تھے،آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی ء کشمیر کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت بھول جائے کہ ظلم و جبر سے کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ اپنے حق میں کروا لے گا۔(جاری ہے)
کشمیری بہن بھائی ہماری روح کے قریب ہیں اور ہم ان کے بغیر ادھورے ہیں۔ان سے علیحدگی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی تقدیر کا فیصلہ بدل نہیں سکتا۔کشمیری ظلم کے آگے جھکے ہیں نہ جھکیں گے اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کا قابل عمل حل پیش کیاتھا جس پر بھارت نے بھی اتفاق کیا تھا مگر بعد آنے والی حکومت نے اس پر کوئی پیش رفت نہ کی اور مسئلہ کشمیر سرد خانے میں ڈال دیا۔ ہماری کشمیر پالیسی پر عمل کیا جاتاتومسئلہ کشمیر حل ہوچکا ہوتا۔وقت ثابت کرے گا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات ہماری بنائی ہوئی بنیادوں پر ہی ہوں گے۔ کشمیری خون سے اپنی تاریخ لکھ رہے ہیں ہمیں یقین ہے کہ آزادی کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے۔ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.