پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہورنے چینل 24، رائل ٹی وی اور دن نیوز پر جرمانے عائد کر دیئے

جمعرات 4 فروری 2016 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہورنے ڈاکٹر مہدی حسن کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس لاہور میں منعقدہ اپنے 58ویں اجلاس میں متفقہ طور پر رائل ٹی وی ، چینل 24 اور دن نیوز چینل کو بار بار سمن کرنے کے باوجودکونسل کے سامنے پیش نہ ہونے اور اپنے خلاف شکایات کا سامنا نہ کرنے کی پاداش میں جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

رائل ٹی وی پر مبلغ ایک لاکھ ، چینل 24پر پچاس ہزار اور دن نیوز چینل پر تیس ہزار روپے جرمانے کی سفارش کی گئی ہے۔کونسل نے ان تینوں ٹی چینلز کو مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام بقایا جات بشمول جرمانے کی رقم پیمرا اتھارٹی کو 30یوم کے اندر جمع کرادیں بصورت دیگر ان ٹی وی چینلز کا لائسنس معطل کردیا جائے۔اجلاس میں دیگر کونسل ممبران بشمول ڈاکٹر صغرا صدف ، ڈاکٹر مبشر ندیم ، ڈاکٹر لبنٰی ظہیر ، محترمہ فوزیہ وقار اور ڈاکٹر محمد صفدر رحمن (آر جی ایم /سیکرٹری کونسل) بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :