پتوکی ہاوٴسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کے ملزم محمد فیاض کو پولیس نے احاطہ سپریم کورٹ سے گرفتار

جمعرات 4 فروری 2016 22:06

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) پتوکی ہاوٴسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کے ملزم محمد فیاض کو پولیس نے احاطہ سپریم کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوکیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ملزم محمد فیاض نے پتوکی ہاوٴسنگ سوسائٹی میں پلاٹ دینے کے نام پر 26کروڑ روپے عوام سے بٹورے تھے۔ملزم نے درخواست ضمانت واپس لے لی جس کے بعد عدالت نے مقدمہ مناسب فیصلے کیلئے لاہور ہائی کورٹ کو بھیج دیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :