پاکستان سپر لیگ، افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیدیٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 22:10

پاکستان سپر لیگ، افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیدیٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیدیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیدیٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کے پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے تاہم بعد میں اوس کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔