یوم یکجہتی کشمیر کی تعطیل پر میٹروٹرین پراجیکٹ ون ونڈو ادائیگی مراکز کھلے رہیں گے ،وزیراعلی محمدشہبازشریف نے ویڈویو لنک کے ذریعے ون ونڈو مراکز پر اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کاجائزہ لیا،وزیراعلی کی ادائیگی مراکز پر موجود صوبائی وزیر مجتبی شجاع اور ارکان اسمبلی سے گفتگو، ادائیگی کے بارے میں دریافت کی

جمعرات 4 فروری 2016 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 4فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کی تعطیل کے موقع پر بھی اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ ون ونڈو ادائیگی مراکز کھلے رہیں گے - وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لئے اراضی مالکان کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر معاوضے کی ادائیگی کا عمل جاری رکھاجائے-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے رات گئے ویڈیو لنک کے ذریعے ون ونڈومراکز پر اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کا جائزہ لیا اور ویڈو یو لنک کے ذریعے ادائیگی مرکز پر موجود صوبائی وزیرمجتبی شجاع الرحمن ،ارکان اسمبلی وحید گل اور باؤ اختر سے اراضی مالکان کو ادائیگی کے عمل کے بارے میں دریافت کیا -

متعلقہ عنوان :