پی آئی اے نجکاری کا مقصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا نہیں اداروں اور محکموں کو مستحکم کرناہے ‘محمد زبیر ، نجکاری سے اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی حکومت نے پیشہ وارانہ بورڈ آف ڈائریکٹرز لگائے ‘ چیئرمین نجکاری کمیشن کا انٹرویو

جمعرات 4 فروری 2016 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 4فروری۔2016ء) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے نجکاری کا مقصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا نہیں اداروں اور محکموں کو مستحکم کرنا ہے،پی آئی اے کا خسارہ نہ ہوتا تو ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں محمد زبیر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کبھی بھی نجکاری کے خلاف نہیں رہی نجکاری کا مقصد اداروں اور محکموں کو مستحکم کرنا ہے‘ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا نہیں ہے،ہم نے کسی ملازم کو گھر جانے کانہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری سے اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی حکومت نے پیشہ وارانہ بورڈ آف ڈائریکٹرز لگائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مثال دی جاتی ہے کہ دوسرے ممالک کی ائیرلائنز بہتر کام کر رہی ہیں،ہماری حکومت میں پی آئی اے کے جہازوں میں اضافہ ہوا ہم دیکھیں گے کہ آنے والی حکومت کتنے جہاز خریدتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا جو خسارہ ہے وہ نہ ہو تو ہم پاکستان کے ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :