شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر ایسے ہتھیاروں سے حملہ جو تاریخ میں استعمال نہیں ہوئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 فروری 2016 23:59

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر ایسے ہتھیاروں سے حملہ جو تاریخ میں استعمال ..

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری۔2016ء)شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کی جنگ غلیظ ترین مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ شمالی کوریا ، جنوبی کوریا کی طرف ایسے غبارے چھوڑ رہا ہے، جن میں استعمال کیے ہوئے ٹوائلٹ پیپر، سگریٹ کے ٹوٹے اور غلیظ ٹشو بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ان غباروں کے ساتھ ایک ٹائمر اور تھوڑا سا دھماکہ خیز مواد بھی ہوتا ہے، جو مخصوص وقت پر پھٹ جاتا ہے، جس سے ساری گندگی جنوبی کوریا کےشہروں میں بکھر جاتی ہے۔

اس جنگ کی ابتدا تب ہوئی جب 6 جنوری کو شمالی کوریا نے اپنے چھوتھے زیرآب ایٹمی تجربات کیے۔ان تجربات کے بعد جنوبی کوریا نے پروپیگنڈا مواد سے بھرے ہوئے غبارے شمالی کوریا کی طرف بھیجے۔اس کے علاوہ جنوبی کوریا نے سرحد کے ساتھ بڑے بڑے لاؤڈ سپیکروں پر پاپ میوز ک چلانے کے ساتھ ساتھ پروپیگنڈا بھی شروع کردیا۔

(جاری ہے)

کچھ ہی دنوں میں شمالی کوریا نے اس کا جواب غلاظت بھرے غباروں کی شکل میں دے دیا۔

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلی بار شمالی کوریا کے غبارے جنوبی کوریا میں داخل ہوئے تو وہ اسے کیمیائی حملہ سمجھے مگر جلد ہی پتہ چلا کہ ان غباروں میں استعمال شدہ ٹوائلٹ پیپر، سگریٹ کے ٹوٹے اور ٹشوپیپر ہیں۔ اس سے پہلے شمالی کوریا غباروں کی مدد سے ہی جنوبی کوریا میں 10 لاکھ پروپیگنڈا سے بھرے صفحات بھی پھینک چکا ہے۔