گھوڑے کو مارنے پر 35 سال قید

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 فروری 2016 23:59

گھوڑے کو مارنے پر 35 سال قید

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری۔2016ء)وسطی فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے شخص کو اپنے ٹرک سے گھوڑے کو ٹکر مار کر ہلاک کرنے پر 35 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس ٹکر میں گھڑسوار بھی زخمی ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈیٹونا بیچ نیوز جرنل کی رپورٹس کے مطابق ڈیلینڈ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان کرسٹوفر ٹوڈ نے اپنے ٹرک سے گھوڑے کو ٹکر ماری، جس سے گھوڑا ہلاک اور گھڑ سوار زخمی ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹوڈ کا بلو سپرنگ سٹیٹ پارک میں پچھلے سال فروری میں چند گھڑسواروں سے جھگڑا ہوا تھا۔جس کے بعد ٹوڈ اپنے ٹرک میں سوار ہوا اور گھڑسواروں کے گروپ میں موجود ایک گھوڑے کو ٹکر مار دی۔