کام چور بیویاں ہوشیار۔ گھر کے کام نہ کرنے پر جیل کی لمبی سیر کرنا پڑسکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 فروری 2016 08:10

کام چور بیویاں ہوشیار۔ گھر کے کام نہ کرنے پر جیل  کی لمبی سیر کرنا پڑسکتی ..

ایک عورت کو گھر کے کام کاج نہ کرنے پر 6سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔21 ویں صدی میں ایسا صرف اٹلی میں ہی ممکن ہو سکتا ہے۔
اٹلی میں ایک شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خاندان کا مناسب طور پر خیال نہیں رکھتی۔ وہ کھانا بنانے اور صفائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

شوہر نے الزام لگایا کہ اس کے گھر میں بہت سی خوراک، نہ کھائے جانے کے باعث، ضائع ہوجاتی ہے. بے چارے شوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی بیوی اسے دھکے مار کر کمرے سے نکال دیتی ہے۔ شوہر کا دعویٰ ہے کہ وہ دو سال سے بے عزتی برداشت کر رہا ہے۔نظرانداز کیے جانے والے شوہرکو بیوی سے گھر میں حفظان صحت کی صورتحال کے حوالے سے بھی شکایات ہیں۔