سعودی عرب کی آبادی میں 2.4 فی صد اضافہ‘سال2015 کے اختتام پر مملکت کی آبادی3 کروڑ13 لاکھ ہوچکی ہے:سعودی محکمہ شماریات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 11:34

سعودی عرب کی آبادی میں 2.4 فی صد اضافہ‘سال2015 کے اختتام پر مملکت کی آبادی3 ..

ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) سعودی عرب کی آبادی میں گذشتہ سال کے دوران 2.4 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سال2015 کے اختتام پر مملکت کی آبادی3 کروڑ13 لاکھ ہوچکی تھی۔سعودی عرب کے مرکزی محکمہ شماریات اور اطلاعات کے مطابق کل ملکی آبادی میں دو کروڑ گیارہ لاکھ سعودی ہیں۔یہ مجموعی آبادی کا 67 فی صد بنتے ہیں جبکہ تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ ہے اور وہ کل آبادی کا 33 فی صد ہیں۔

(جاری ہے)

2015ء کے دوران سعودی عرب کی آبادی میں 751000 نفوس کا اندراج کیا گیا تھا۔ان میں 427000 سعودی (2.1 فی صد) اور 324000 تارکین وطن (3.2) تھے۔گذشتہ چند برسوں کے دوران سعودی عرب کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔محکمہ شماریات کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2004ءمیں سعودی عرب کی آبادی دو کروڑ چھبیس لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔2005ءمیں اس میں 3.4 فی صد کی شرح سے اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر دو کروڑ33لاکھ ہوگئی تھی۔2010ءمیں سب سے زیادہ شرح سے آبادی میں اضافہ ہوا تھا۔اس سال سعودی عرب کی آبادی 8.6 فی صد کی شرح سے بڑھی تھی اور دو کروڑ 54لاکھ سے بڑھ کر دو کروڑ 76 لاکھ ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :