مظفرآباد : وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 11:39
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور کونسل سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کو کبھی بھلا نہیں سکتا ، کشمیر سے اظہار یکجہتی ہمارا قومی تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئیے۔
انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سءحل نکالا جانا چاہئیے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اُمید ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا ، کیونکہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے آزاد کشمیر کے لیے 25کرورڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان بھی کیا ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام سے آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کو بھی فائدہ ہو گا۔
پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ لیکن عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا اور ہم ملک کو بہتری کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی صورتحال بھی بہتری کی جانب جا رہی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے حکومتی فیصلوں میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی اور ہمیں برا بھلا کہا لیکن ہم نے سب کچھ خندہ یشانی سے قبول کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ہم پی آئی اے کی بہتری چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ مفاد پرست ہیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ غیر قانونی ہڑتال کے آگے ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.