امریکہ کا سعودی عرب کی جانب سے امریکہ کی زیرِ قیادت اتحاد کی جانب سے دولتِ اسلامیہ کے خلاف زمینی فوجی کارروائی میں شمولیت کا خیرمقدم
اتحادی ممالک کی جانب سے سرگرمیوں میں اضافہ امریکہ کے لیے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کو آسان بنا دے گا۔امریکی وزیردفاع
میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 11:47
کارسن سٹی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 فروری۔2015ء) امریکہ نے سعودی عرب کی جانب سے امریکہ کی زیرِ قیادت اتحاد کی جانب سے شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف کسی بھی زمینی فوجی کارروائی میں شامل ہونے کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ اتحادی ممالک کی جانب سے سرگرمیوں میں اضافہ امریکہ کے لیے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کو آسان بنا دے گا۔
ریاست نواڈا میں فوجی اڈے کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبریں اچھی ہیں اور وہ آئندہ ہفتے برسلز میں اس بارے میں سعودی وزیرِ دفاع سے بات چیت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پیشکش سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی حکومت دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں کچھ زیادہ کرنے پر تیار ہے۔(جاری ہے)
ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کہہ چکے ہیں کہ وہ اس جنگ میں مزید اسلامی ممالک کو شامل کرنے اور مستقبل میں عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے احیا کو روکنے کی کوشش کریں گے۔
اس بارے میں جب امریکی دفترِ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں اتحادیوں کی مدد میں اضافے کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم وہ زمینی کارروائیوں کی سعودی تجویز کا جائزہ لیے بغیر اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔امریکہ خطے میں دولت اسلامیہ جیسی شدت پسند تنظیم سے نمٹنے کے لیے خلیجی ممالک پر مزید فوجی اقدامات کرنے اور مدد کرنے کے لیے زور دیتا رہا ہے۔سعودی عرب اور اس کے پڑوسی خلیجی ممالک کا اتحاد گذشتہ کئی ماہ سے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔تاہم امریکہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس فوجی طاقت کا مناسب استعمال دولت اسلامیہ کے خلاف ہو تو یہ زیادہ بہتر ہے۔مزید اہم خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.