ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف شعور کی بیداری کیلئے لیکچر کا اہتمام، ڈائریکٹر جنرل نیب برائے انسداد بدعنوانی و آگہی عالیہ رشید نے لیکچر دیا

جمعہ 5 فروری 2016 11:57

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) ایئر یونیورسٹی اسلام آباد نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی انسداد بدعنوانی اور تدارک کی مہم کے تحت نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف شعور کی بیداری کیلئے لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوت پر ڈائریکٹر جنرل نیب برائے انسداد بدعنوانی و آگہی عالیہ رشید نے یونیورسٹی کے طالبعلموں کو بدعنوانی سے انکار اور انسداد بدعنوانی میں نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے لیکچر دیا ،انھوں نے طالبعلموں کوکہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اس سے نہ صرف ملک کا ترقیاتی عمل متاثر ہوتا ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوے کی تکمیل داؤ پر لگ جاتی ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، بدعنوانی کے برے اثرات کا تدارک اور آگہی اہم چیلنج ہے اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کرنا ہمارا قومی فرض ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نیب عالیہ رشید نے طالبعلموں کو قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیا جس کا مفہوم یہ ہے کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ ایک دوسرے کے مال و دولت پر ناحق (یعنی بدعنوانی ‘ غیر شفاف اور غیر قانونی طریقے سے) قابض نہ ہو جاؤ۔لیکچر سیشن میں طالبعلموں کے علاوہ ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ فیض امیر اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :