نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

جمعہ 5 فروری 2016 11:58

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے ..

ویلنگٹن ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل ہفتہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کو 159 رنز سے بدترین شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی ۔

(جاری ہے)

کیوی ٹیم کی قیادت برینڈن میک کلم کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 6 فروری کو ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 8 فروری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 16 فروری کو ویلنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 24 فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :